سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 9 مئی واقعات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے مضبوط افواج ناگزیر ہے: پی ٹی آئی قرارداد— فوٹو:فائل
پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے مضبوط افواج ناگزیر ہے: پی ٹی آئی قرارداد— فوٹو:فائل

پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے 9 مئی واقعات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا ڈاکٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، 9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی بے حرمتی، قومی املاک کو نقصان اور دفاعی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے مضبوط افواج ناگزیر ہے، پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے لہٰذا ہر وہ عمل اور بیانیہ جو اس رشتے میں دراڑ ڈالے اس کو مسترد کرتے ہیں۔ 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم شہدا کے اہلخانہ سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ 

مزید خبریں :