22 فروری ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے ساندہ میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور کم سن بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ ساندہ کے علاقے طفیل کالونی کے رہائشی رفیق نے شک کی بناء پر اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی اس دوران اس کی 3 سالہ بیٹی طیبہ فائرنگ کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جس پر ملزم فرار ہوگیا۔ جبکہ اس کی بیوی اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔