23 فروری ، 2012
واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ امریکیوں اور افغانوں پر حملوں میں ملوث پاکستان کے طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں ۔امریکا نے یہ بات پاکستانی اورامریکی وزرائے خارجہ ہلیری کلنٹن اور حنا ربانی کھر کی ملاقات سے ایک روز قبل کہی ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے روزانہ کی ہونے والی بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دورہ پاکستان کے دوران ایسے طالبان گروپس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاتھا۔ ترجمان نے کہا کہ جومطالبے امریکا نے پاکستان سے کیے تھے وہی مطالبے افغان صدر سے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کے طالبان سے مذاکرات امریکا سے ناراضی کے باعث نہیں ہیں۔ ہلیری کلنٹن اور حنا ربانی کھر کی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حنا کلنٹن ملاقات کے دوران بہت سے معاملات پر مذاکرات ہونے ہیں۔