Time 13 جون ، 2023
کاروبار

نیپرا نے بجلی ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا: نیپرا— فوٹو:فائل
اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا: نیپرا— فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی لیکن اتھارٹی نے 30 مئی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی اور اس کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :