16 جون ، 2023
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ان کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے اعظم خان لاپتہ ہو گئے۔
اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اعظم خان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔