عید الاضحیٰ پر بینک کتنے دن بند رہیں گے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان 29 اور 30 جون کے روز بند رہیں گے/فوٹوفائل
 اسٹیٹ بینک آف پاکستان 29 اور 30 جون کے روز بند رہیں گے/فوٹوفائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان  29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔

عید الاضحیٰ سے قبل بینکوں کا آخری روز بدھ کو ہوگا ، بینک چونکہ ہفتہ اتوار بند رہتے ہیں لہٰذا اس طرح بینک عید الاضحیٰ پر 4 روز ( جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار ) کو بند رہیں گے۔

وفاق حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان 

 واضح رہے کہ اس سے قبل  وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان  کیا تھا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن  کے مطابق ہفتے میں5 دن ( ہفتہ اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں عید پر 2 روز جب کہ 6 دن ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 3 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

مزید خبریں :