عید پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پنجاب کے تین شہروں سے 9 دہشتگرد گرفتار

انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 3 شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا/ فائل فوٹو
انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 3 شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا/ فائل فوٹو

لاہور: سی ٹی ڈی نے عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) کے مطابق  انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 3 شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی گئیں جن میں گرفتار تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس، عمر بن خالد شامل ہیں، گرفتارخاتون کا لعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے جب کہ  دہشتگردوں سے دستی بم اورخودکش جیکٹ بنانےکاسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دہشتگرد عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے،  ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :