بچوں بڑوں سب کی فیورٹ ’ اسپیشل چیزی مٹن چاپس‘

 
پاکستان میں بکرے کے گوشت کے ساتھ ساتھ دنبے اور بھیڑ کے گوشت کی چانپیں بھی شوق سے کھائی جاتی ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
پاکستان میں بکرے کے گوشت کے ساتھ ساتھ دنبے اور بھیڑ کے گوشت کی چانپیں بھی شوق سے کھائی جاتی ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بقرعید کی دعوتوں کا دسترخوان ہو اور بکرے کی گوشت کی چانپیں نہ ہو ممکن تو نہیں غذائیت اور ذائقے سے بھرپور چانپوں کا خاصہ گوشت کے ساتھ پسلی کی ہڈی بھی ہے جسے عید قرباں پر مختلف مسالہ جات کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں بکرے کے گوشت کے ساتھ ساتھ دنبے اور بھیڑ کے گوشت کی چانپیں بھی شوق سے کھائی جاتی ہیں تو آئیے اس عید قرباں آپ کے دسترخوان کی رونق بڑھانے کیلئے ’چیزی مٹن چاپس‘ پر بات کرتے ہیں۔

مٹن چاپس کی تیاری

مٹن چاپس :700 گرام

نمک: ایک چمچ یا حسب ضرورت

کچے پپیتے کا پیسٹ : ایک چمچ

ایک باؤل میں مٹن چاپس ڈال کر ان تمام اجزا کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے تک میری نیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔

ایک گھنٹے بعد میری نیٹ ہوئی چانپوں میں ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ، ایک چمچ ہری مرچوں کا پیسٹ آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر،ایک چمچ یا حسب ضرورت لال مرچ کا پاؤڈر،ڈیڑھ چمچ زیرہ پاؤڈر،دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس ملاکر اچھی طرح مکس کرلیں،

مصالحہ لگی چانپوں کو ایک بار پھر ڈھ کر 15 سے 20 منٹ کیلئے رکھ دیں۔

اب گرل فرائی پین میں دو چمچ تیل ڈالیں، اور چانپوں کو ہلکے تیل پر گرل کرلیں ( چانپ کو ایک رخ سے لازمی 15 سے 20 منٹ پکائیں

ٹماٹو  سوس کی تیاری

ٹماٹو سوس تیار کرنے کیلئے ایک فرائی پین میں آدھا چمچ تیل ڈالیں اور ایک چھوٹی کٹی  ہوئی پیاز، ایک چمچ لہسن ڈال کر  ہلکا سا بھون لیں، اب اس میں 4 درمیانے ٹماٹر کا پیسٹ اور  2 چمچ ٹماٹر کیچپ، آدھا چمچ نمک، آدھا چمچ خشک اوریگانو، ڈال کر اچھی طرح ابال آنے تک پکائیں ، اس کے بعد 4 سے 5 منٹ کیلئے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں اب اس سوس میں دو چمچ لیموں کا ڈال دیں ۔

چیزی سوس کی تیاری

فرائی پین میں آدھا چمچ تیل ڈال کر ڈیڑھ چمچ میدہ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں آدھا کپ ڈبے کا دودھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں، اب اس مکسچر میں ایک چوتھائی چمچ کٹی ہوئی لال مرچ،آدھا چمچ لہسن پاؤڈر، ایک چمچ چکن پاؤڈر،آدھا کپ چیدر چیز، آدھا کپ موزریلا چیزڈال کر اچھی طرح پکائیں اور ہلاتے رہیں، اب ایک چوتھائی کپ کریم ، ایک چمچ پارسلے ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

اب ایک خوبصورت سی ڈش میں پہلے ٹماٹر سوس کی تہہ بچھائیں، اس تہہ پر گول رنگ کی صورت کٹی پیاز لگائیں، مرکز میں آلو کی چپس سجاکر کر کونوں میں خوبصورتی کے ساتھ چانپیں رکھ دیں، ان چانپوں کو ذائقہ اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے اگلی تہہ چیزی سوس کی لگائیں ، اس کے بعد ان پر ہلکی سی کٹی ہوئی مرچیں چھڑک دیں لیجیئے آپ کی مزیدار چیزی مٹن چاپس تیار ہیں۔

مزید خبریں :