Time 01 جولائی ، 2023
پاکستان

پشاور: عید پر چھری لگنے سے زخمی 424 اور بسیار خوری پر 1800 افراد اسپتال لائے گئے

عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا: خیبر ٹیچنگ اسپتال— فوٹو:فائل
عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا: خیبر ٹیچنگ اسپتال— فوٹو:فائل

پشاور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے دوران چھریاں لگنے سے 424 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال حکام کے مطابق 424 افراد قربانی کے وقت چھریاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

اسپتال کے حکام نے بتایاکہ عید پر بسیار خوری پر 1800 افراد کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا گیا اور اسپتال کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور نرسز نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

مزید خبریں :