دنیا
Time 02 جولائی ، 2023

سوشل میڈیا پر مقبول فٹنس انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں چل بسا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

8 ملین سے زائد فالوورز  رکھنے والا مقبول فٹنس انفلوئنسر  جو لنڈنر  30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا  فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر 'Joesthetics' کے نام سے مقبول تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ اسے اس کی فٹنس کے طریقے کار  اور جم ورزش کی وجہ سے پسند کرتے تھے۔

سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جو لنڈنر کے 8.5 ملین فالوورز جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے۔

جو لنڈنر کی موت کی تصدیق  اس کی دوست نے کی ہے جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

جو لنڈنر کی دوست کے مطابق   جو لنڈنر نے تین روز قبل گردن میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، جولنڈنر کی موت کی وجہ aneurysm ( خون کی شریان میں سوزش) بنی اور اس وقت جو لنڈنر کی عمر 30 سال تھی۔

مزید خبریں :