14 مئی ، 2024
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی۔
مائیکل کوہن نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔
سابق امریکی صدر کے سابق وکیل نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔
مائیکل کوہن نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ چاہتے تھے کہ وہ میڈیا میں اپنے ذرائع استعمال کریں اور کہانی کو مختلف رنگ دے کر گھما دیں تاکہ انتخابی مہم پر اس معاملے کا کوئی اثر نہ پڑے۔