پاکستان
Time 02 جولائی ، 2023

دادو: اتائی ڈاکٹر کی جانب سے غلط ڈرپ لگانے پر نوجوان مریض چل بسا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دادو میں ایک نوجوان مریض اتائی ڈاکٹر کے غلط علاج کی بھینٹ چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق  اتائی ڈاکٹر نے کلینک میں آنے والے نوجوان مریض کو غلط ڈرپ لگادی جس سے اس کی حالت مزید بگڑگئی اور وہ انتقال کرگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ دادو کے گاؤں لونگ میں پیش آیا ہے۔

واقعےکے بعد اتائی ڈاکٹر اپنا کلینک بند کرکے فرار  ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں اتائی ڈاکٹر موجود ہیں جو کہ نہ صرف غلط علاج کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں مبتلا کر رہے ہیں بلکہ ہیپاٹائٹس اور ایڈز سمیت دیگر  موذی امراض پھیلانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :