04 جولائی ، 2023
دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔
دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد نے پلانٹ کا افتتاح کیا، دبئی میونسپیلٹی کے منصوبے میں 4 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہزادہ حمدان نے بتایاکہ منصوبےمیں ایک گھنٹے میں 220 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، قابل تجدیدتوانائی ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی دے سکتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ سالانہ 20 لاکھ ٹن کچرابغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکتا ہے۔