Time 07 جولائی ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کی تصدیق یا تردید سے انکار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے صحافیوں اور  یوٹیوبرز سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔

صحافی نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونے والی باتیں درست ہیں؟

اس کے جواب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے منہ پر انگلی رکھ کرجواب دیا، اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گے ۔

پھر صحافی نے پوچھا کیا وہ باتیں غلط ہیں؟ اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا  کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :