Time 07 جولائی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ایف 9 پارک میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی: اسلام آباد پولیس— فوٹو: اسکرین گریب
چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی: اسلام آباد پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آبادکے ایف 9 پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایف 9 پارک سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم پر خاتون کے سامنے نازیبا حرکات پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ اسلام آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق خاتون سے رابطے میں ہیں اور ملزم کی تلاش کر رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کررہے ہیں۔

دوسری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ عوام سے گزارش ہے  کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو بتائے۔

پولیس کے مطابق اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گلی سے گزرتی لڑکی پر نوجوان کے جنسی حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنےکا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

مزید خبریں :