دنیا
Time 12 جولائی ، 2023

بھارت: سابقہ اور موجودہ بیوی سے جھگڑے میں شوہر قتل

عالمگیر کے بہار آنے پر دونوں بیویاں بھی بہار پہنچ گئیں جہاں عالمگیر کے آبائی گھر میں تینوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی: بھارتی میڈیا/ فوٹو بھارتی میڈیا
عالمگیر کے بہار آنے پر دونوں بیویاں بھی بہار پہنچ گئیں جہاں عالمگیر کے آبائی گھر میں تینوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی: بھارتی میڈیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص کو سابقہ اور موجودہ بیوی نے چاقو کے وار سے  قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ عالمگیر انصاری روزگار کی وجہ سے دہلی میں مقیم تھا، عالمگیر اپنی پہلی اہلیہ سلمیٰ کو طلاق دے چکا تھا جب کہ دوسری اہلیہ امینہ کے ساتھ دہلی میں ہی  رہائش پذیر تھا، عالمگیر کی پہلی بیوی بھی دہلی میں رہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمگیر کے بہار آنے پر دونوں بیویاں بھی بہار پہنچ گئیں جہاں عالمگیر کے آبائی گھر میں تینوں کے درمیان شدید  تلخ کلامی ہوئی، اس دوران عالمگیر کی سابقہ اور موجودہ بیوی نے شوہر پر چھری کے وار کیے، عالمگیر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق سلمیٰ اور عالمگیر نے 10 سال قبل شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان خاصا جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد سلمیٰ نے اپنے شوہر سے علیحدہ رہنا شروع کردیا تھا، بعد ازاں عالمگیر نے امینہ سے شادی کرلی ۔

عالمگیر کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیر کی دونوں بیویاں 9 جولائی کو اس وقت بہار پہنچیں جب انہیں پتا چلا کہ عالمگیر بقرعید منانے اپنے آبائی گھر آئے ہوئے ہیں اس کے بعد حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے عالمگیر کی دونوں بیویوں کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید خبریں :