Time 15 جولائی ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا: یومیہ ہزاروں ٹیسٹ کرنیوالی لیبارٹری فنڈز کی قلت کے باعث بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کردی گئی ہے۔ 

خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم لیبارٹری کی بندش پر 70 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

کورونا وبا کےدوران پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کورونا کے 18 لاکھ مفت ٹیسٹ کیے گئے تھے جب کہ لیبارٹری میں کورونا، کانگو، منکی پاکس، ٹائیفائیڈ اور انفلویئنزا کے مفت ٹیسٹ کیے جاتے تھے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری ڈاکٹر یاسر یوسفزئی نے بتایا کہ حکومت کے دیےگئے فنڈز 28 جون کو ختم ہوچکے ہیں، لیبارٹری میں یومیہ 6 ہزار ٹیسٹ کرائےجاتے تھے لیکن حکومت سے 4 کروڑ روپے ملنے کی صورت میں ایک سال تک لیبارٹری فعال رہ سکتی ہے۔

مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض کے مطابق لیبارٹری کو فنڈز کی فراہمی کے لیے محکمہ خزانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، فنڈز دستیاب ہونے پر لیبارٹری کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :