Time 17 جولائی ، 2023
پاکستان

ملک میں سب سے زیادہ ووٹرز کس عمر کے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کر دیا

ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی، مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے: الیکشن کمیشن— فوٹو:فائل
ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی، مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے: الیکشن کمیشن— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز  اور ان کی عمروں کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن کے 20 جون تک کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی جن میں مرد ووٹر کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 جبکہ خواتین ووٹرذ کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے اور اس تناسب سے ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ6 ہزار 378، سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہے۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد، سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد اور  بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا جاری

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کیا جس کے مطابق 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے جبکہ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار445 ہے۔

36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976، 46 سے 55 سال تک کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔ 66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا 20 جون تک کا ڈیٹا جاری کیا ہے اور عام انتخابات کیلئے ووٹرز رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جولائی ہے۔ 

مزید خبریں :