پاکستان

سائفر تحقیقات: ایف آئی اے نے اسد عمراور شاہ محمود کو بھی طلب کرلیا

ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے— فوٹو:فائل
ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر پبلک کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیے اور انہیں ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے طلب کرلیا۔

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو طلب کیا گیا۔

ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :