03 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور کے بیشتر علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقہ زریاب کالونی، فقیر آباد، رشید آباد، اندرون شہر اور کینٹ ایریا کے بیشتر علاقوں میں 6سے 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ نواحی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی بندرہتی ہے، جن میں چمکنی، متنی اور بڈھ بیر کے علاقے زیادہ متاثرہ ہورہے ہیں، جس سے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔