Time 24 جولائی ، 2023
پاکستان

شیخوپورہ: غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے لاش کمرے میں دفنانے والا ملزم گرفتار

اہل علاقہ کے بتانے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
اہل علاقہ کے بتانے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ 

شیخوپورہ کے علاقے مانا نوالہ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے لاش گھر کے کمرے میں دفنا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم فلک شیر نے تین ماہ قبل اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تھا اور اپنا جرم چھپانے کے لیے مقتولہ کی لاش کو اپنے گھر کے ایک کمرے میں دفن کر دیا تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ اور رشتے داروں کے پوچھنے پر ملزم نے بتایا تھا کہ اس کی بیٹی کہیں چلی گئی ہے، تین ماہ گزرنے پر اہل علاقہ کو ملزم پر شک ہوا تو انھوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزم فلک شیر کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش برآمد کرائی۔

مزید خبریں :