Time 24 جولائی ، 2023
پاکستان

عمران خان کو گرفتارکرکے صبح 10 بجے تک پیش کیا جائے: الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کردیے

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے کل 10 بجے پیش کیا جائے۔

توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

عمران خان کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے: ذرائع

دوسری جانب  چیرمین پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ ان کی رہائشگاہ پر موصول کروا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے، ایس اچ او تھانہ بنی گالا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر وارنٹ وصول کروائے۔

اُدھر وکیل پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :