Time 24 جولائی ، 2023
پاکستان

گورنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیر ٹرانسپورٹ کو کابینہ سے ہٹانے کی سمریاں واپس بھیج دیں

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبائی وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی دو سمریاں گورنر غلام علی کو بھیجی تھیں— فوٹو: فائل
نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبائی وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی دو سمریاں گورنر غلام علی کو بھیجی تھیں— فوٹو: فائل

گورنر خیبر  پختونخوا  غلام علی نے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی نگران وزیراعلیٰ کی دو سمریاں واپس بھیج دیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبائی وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی دو سمریاں گورنر غلام علی کو بھیجیں، ایک سمری الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق کابینہ سے ہٹانے کے حوالے سے تھی جب کہ دوسری سمری شاہد خٹک کے استعفیٰ کو قبول کرنے سے متعلق تھی۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو نگران  وزیر شاہد خٹک کو سیاسی جلسے میں شرکت کرنے پر کابینہ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب نگران وزیر شاہد خٹک نے وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کو اپنا استعفا بھی ارسال کیا تھا۔

مزید خبریں :