ویڈیو: رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بھارتی سرکاری ملازم نے رشوت کے 5000 روپے کھا لیے

بھارت میں سرکاری ملازم نے پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کے پیسے نگل لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیش آیا، جہاں  اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو  رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص کی جانب سے گجندر سنگھ نامی سرکاری ملازم کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور ملازم نے رشوت کے پیسے اپنے نجی دفتر میں وصول کیے تھے، اطلاع پر جیسے ہی پولیس پہنچی تو گجندر نے 5000 بھارتی روپے کھا لیے۔

بعدازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا۔

سرکاری ملازم گجندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :