Time 26 جولائی ، 2023
کھیل

ورلڈ سوئمنگ: 100 میٹرز فری اسٹائل میں حسیب طارق کا اپنی ہیٹ میں پہلا نمبر

100 میٹرز فری اسٹائل کی 12 ہیٹس میں 115 سوئمرز شریک ہوئے، تیسری ہیٹ میں حسیب طارق 53.99 کی ٹائمنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے/ فائل فوٹو
100 میٹرز فری اسٹائل کی 12 ہیٹس میں 115 سوئمرز شریک ہوئے، تیسری ہیٹ میں حسیب طارق 53.99 کی ٹائمنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے/ فائل فوٹو

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے  حسیب طارق کا  100 میٹرز فری اسٹائل میں اپنی ہیٹ میں پہلا نمبر رہا۔

جاپان میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ جاری ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسیب طارق نے 100 میٹرز فری اسٹائل میں  حصہ لیا اور اپنی ہیٹ میں پہلا جبکہ  مجموعی طور پر 89 واں نمبر حاصل کیا۔

100 میٹرز فری اسٹائل کی 12 ہیٹس میں 115 سوئمرز شریک ہوئے، تیسری ہیٹ میں حسیب طارق 53.99 کی ٹائمنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے۔

اسی کے ساتھ حسیب طارق  100 میٹرز فری اسٹائل میں اپنا پرسنل بیسٹ بھی نہیں دے سکے۔

 تمام ہیٹس میں شامل سوئمرز میں سے ٹائمنگ کی بنیاد پر بہترین 16 نے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کیا جب کہ حسیب طارق کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 5.65 سیکنڈز پیچھے رہے۔

حسیب طارق
حسیب طارق

واضح رہے اس سے قبل  عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں امان صدیقی نے 200 میٹر فری اسٹائل میں نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا اور 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں امان کی ٹائمنگ 1:58.36 رہی تھی۔

مزید خبریں :