پاکستان
03 جنوری ، 2013

گورنر اور وزیر اعلیٰ کا شاہ زیب کے قاتلوں کو5دن میں گرفتارکرنیکا حکم

کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں25دسمبر کونوجوان شاہ زیب کے قتل میں بااثرشخصیات کے بیٹے کی عدم گرفتاری پر گورنراوروزیراعلیٰ سندھ حرکت میں آگئے ہیں اور پولیس کو5دن میں ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔آئی جی سندھ نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ساوٴتھ زون شاہدحیات ہونگے۔تاہم شاہ زیب کے بااثرشخصیات کے قاتل بیٹے تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

مزید خبریں :