Time 01 اگست ، 2023
کاروبار

جولائی میں او جی ڈی سی ایل کے تیل،گیس، ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے تیل،گیس،ایل پی جی کی پیداوار میں جولائی کے ماہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کی کامیابیوں میں کنواں نم ایسٹ 1 کی کامیاب پرفارمنس شامل ہے۔ نم ایسٹ1 کنواں ضلع ٹنڈوالہ یار میں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  نم ایسٹ1 کنویں سے 585 بیرل یومیہ اضافی خام تیل حاصل ہو رہا ہے جبکہ نم ایسٹ1 کنویں سے 7.4 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار ہو رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق نم ایسٹ1 کنویں سے 32 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ پساکھی آئل فیلڈ حیدرآباد سے 1010 بیرل خام تیل کی اضافی پیداوار ہو رہی ہے جبکہ اس وقت کنویں سے 1810 بیرل بی پی ڈی خام تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق سانگھڑ میں چک 2-1 کےکنویں سے یومیہ 140 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی درآمدات میں 96 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

مزید خبریں :