Time 02 اگست ، 2023
پاکستان

انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان کیلئے نااہل ہو سکتی ہے: الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن اب مزید توسیع نہیں ہو گی: الیکشن کمیشن کا نوٹس۔ فوٹو فائل
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن اب مزید توسیع نہیں ہو گی: الیکشن کمیشن کا نوٹس۔ فوٹو فائل

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 4 اگست کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہو سکتی ہے۔

عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے یاد دہانیوں کے نوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن اب مزید توسیع نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو جواب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :