دنیا
Time 02 اگست ، 2023

’ہمارے ریچھ اصلی ہیں‘: چین کے چڑیا گھر کو وضاحت کیوں دینی پڑی؟

مشرقی چین کے ایک چڑیا گھر میں سن بیئرز موجود ہیں جن کے بارے میں کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریچھ نہیں بلکہ ریچھ کے بھیس میں کوئی انسان ہے، اس حوالے سے اب چڑیا گھر انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ریچھ اپنی پچھلی دونوں ٹانگوں پر کھڑا ہوکر وہاں موجود لوگوں کی جانب دیکھ رہا ہے، اسے دیکھ کر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اصلی ریچھ نہیں بلکہ ریچھ کے بھیس میں کوئی انسان ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال اٹھائے گئے ہیں کیسے ایک ریچھ اپنی پچھلی ٹانگوں  پر کھڑا ہوسکتا ہے اور اس کے کولہوں پر جِلد کے بل پڑ سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شبہات ظاہر کیے جانے کے بعد ہانگ ژو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنا مؤقف جاری کیا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ عوام جانور کی نسل کو سمجھ نہیں پاتے، سن بیئرز  کا تعلق دنیا بھر میں پائے جانے والے ریچھوں کی سب سے چھوٹی نسل سے ہے، جو جسامت میں ایک بڑے کتے کی طرح کا ہوتا ہے۔

اسی حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ نسل خطرے سے دوچار ہے جو جنوب مشرقی ایشیا کے برساتی جنگلات میں آباد ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ  ریچھ جب اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ تقریباً 1.3m (4ft) لمبے ہوتے ہیں جو کہ شمالی امریکا میں رہنے والے بھورے ریچھ (grizzly bears)  کے سائز سے بھی کم ہے۔

سن بیئرز کے کولہوں پر پڑنے والے جلد کی سلوٹوں کے حوالے سے چڑیا گھر کی ماہر ڈاکٹر مارشل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جلد کی موٹی تہیں ریچھوں کو شکاریوں سے بچانے میں مدد کرتی ہیں، اگر شیر جیسا کوئی بڑا جانور انہیں پکڑ لے تو جلد کے ڈھیلے پن کی مدد سے وہ آسانی سے گھوم کر شکاری پر جوابی حملہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :