04 جنوری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب مسجد کے باہر کھڑے افراد پر نامعلوم ملزمان نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے مقامی مسجد کا پیش امام اسرار احمد اور ان کا ساتھی اخلاق احمد زخمی ہوگئے جبکہ گولیوں کی زد میں آکر محمد حنیف نامی ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔ علاقہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔