04 جنوری ، 2013
کراچی … سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چھاپے کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا، ایک شخص کوصرف تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا جسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیاگیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے سلسلے میں اسلام آبادکے علاقے ایف 10 میں چھاپے کے دوران ایک شخص کو صرف تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا، جسے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔