04 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال گیا، دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، عوام کسی کو جمہوری عمل پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی قوتوں نے طویل جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال کی، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم اور نواز شریف نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، عوام کسی کو جمہوریت عمل پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے، جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے، حکومت شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے عزم پر قائم ہے، انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں نام نہاد انتخابات کے نعرے بلند کئے جاتے رہے، مختلف اوقات میں نام نہاد لانگ مارچ کی باتیں کی جاتی رہیں، عوامی امنگوں کی ترجمانی کا واحدذریعہ انتخابات ہیں۔