04 جنوری ، 2013
بنوں … بنوں کے علاقے میریان میں دستی بم کے حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق میریان میں قلندری نامی منشیات فروش کے حجرے میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے حجرے میں موجود 6 سے 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔