پاکستان
04 جنوری ، 2013

سوچ تبدیل کئے بغیر انتہا پسندی سے نجات ممکن نہیں، قمر زمان کائرہ

سوچ تبدیل کئے بغیر انتہا پسندی سے نجات ممکن نہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سوچ تبدیل کئے بغیر انتہا پسندی سے نجات ممکن نہیں، ہمیں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کیلئے میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ”میڈیا فار پیس “کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہا پسند مائنڈ سیٹ کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا اور اسے تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں انتہا پسندی کے خلاف آگہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پرڈنمارک کے سفیر اوْل ای موزبی کا کہنا تھا کہ امن کے پروموٹر کے طور پر میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

مزید خبریں :