پاکستان
04 جنوری ، 2013

اہلسنت و الجماعت کا کراچی سے اسلام آباد تحفظ اہلسنت مارچ کا اعلان

اہلسنت و الجماعت کا کراچی سے اسلام آباد تحفظ اہلسنت مارچ کا اعلان

کراچی…اہلسنت و الجماعت کے رہنماوٴں کا کہناہے کہ مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے ملزمان اور ٹارگٹ کلرز کی عدم گرفتاری کے خلاف 11 جنوری کو کراچی سے اسلام آبادتک تحفظ اہلسنت مارچ ہوگا۔ کراچی میں جامع مسجد صدیق اکبرکے سامنے ناگن چورنگی پر اہلسنت والجماعت کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا رب نوازحنفی کا کہنا تھا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کی درست سمت میں تفتیش کرنے والے پولیس افسر کا تبادلہ اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزید خبریں :