04 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور کے نواحی علاقے سیال خوڑ میں بجلی کے ٹاور کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقع پشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع یہ علاقہ ہے جسے سیال خوڑ میں بجلی کے ٹاور کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سیال خوڑ میں بجلی ٹاور کے قریب نصب کیا گیا تھاجس سے ٹاور کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔