Time 04 اگست ، 2023
کھیل

ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 14 رکنی ٹیم منتخب

ایشین والی بال چیمپئن شپ 19 سے 26 اگست تک ایران میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی/ فوٹو جیو نیوز
ایشین والی بال چیمپئن شپ 19 سے 26 اگست تک ایران میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی/ فوٹو جیو نیوز

19 اگست سے ایران میں شروع ہونیوالی ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 14 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ 19 سے 26 اگست تک ایران میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایک ہفتہ قبل روانگی کا مقصد پریکٹس میچز  کھیل کر بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ ایونٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم فائنل کرلی گئی ہے۔

پاکستان والی بال ٹیم میں مبشر رضا، عثمان فریاد، آفاق خان ، مراد جہاں، ناصر علی، بلال خان، حامد یزمان، کاشف نوید، عبدالظہیر، محمد حماد، مصور خان، مراد خان، فاروق حیدر اور دیانت علی شامل ہیں۔

برازیل کے اسانائی ریمیریس فیراز  ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، برازیل کے فزیکل ٹرینر لوکاس روڈریگیز  بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے اس کے علاوہ پاکستان والی بال ٹیم کو  ایرانی ویڈیو اینالسٹ آرمین گولکاری کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان گروپ ایف میں بنگلا دیش اور کوریا کے ساتھ شامل ہے، پاکستان پہلے راؤنڈ میں 20 اگست کو بنگلا دیش اور 21 اگست کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گا۔

مزید خبریں :