پاکستان
04 جنوری ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا انکشاف ،شہری پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا انکشاف ،شہری پریشان

کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں کیلیے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔جیو نیوز کے مطابق گلشن معمار،گلشن اقبال،سخی حسن کے اطراف میں گھروں سے گیس غائب ہے،جبکہ شہری لسبیلہ،پٹیل پاڑااورکئی علاقوں میں چائے تک ہوٹل سے لانے پر پرمجبور ہوگئے ہیں۔ڈیفنس،کلفٹن میں صبح10سے شام5تک گھروں سے گیس غائب ہے۔ادھر خواتین نے کہا ہے کہ اگرچولہاجل جائے توچائے3گھنٹے میں بنتیہے،سردیوں میں گیزرچلاناتواب خواب بن گیاہے،صبح10 سے شام6بجے تک گھروں میں گیس نہیں آتی،3دن سی این جی اسٹیشنزاور2دن صنعتوں کوگیس بند ہے،گھریلوصارف پھربھی پریشان ہیں۔

مزید خبریں :