پاکستان
04 جنوری ، 2013

افغان وزارت داخلہ کے بیانات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

 افغان وزارت داخلہ کے بیانات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد…پاکستان نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا بیان رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سفیر احمد داوٴد زئی کو دفتر خارجہ میں ہونے والی ایک ملاقات میں بتایا گیا ہے کہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے بیانات ناقابل قبول ہیں اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کی روح کے خلاف ہیں۔ افغان سفیر کو بتایا گیا کہ اس طرح کے بے بنیاد ریمارکس سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ افغان سفیر احمد داوٴد زئی نے واضح کیا ہے کہ صدیق صدیقی کے ریمارکس افغانستان کی خارجہ پالیسی کے خلاف ہیں، معاملہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید خبریں :