پاکستان
04 جنوری ، 2013

امریکا کی دوستی، دشمنی سے زیادہ خطر ناک ہے، پروفیسر محمد ابراہیم خان

 امریکا کی دوستی، دشمنی سے زیادہ خطر ناک ہے، پروفیسر محمد ابراہیم خان

پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں شکست ہو چکی ہے، امریکا صرف ان طالبان کو نشانہ بنا تاہے جو پاکستان کے اندر عسکری کارروائیاں نہیں کرتے، ملا نذیر کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ اسی لئے بنایا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد المر کز الاسلامی پشاور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغانستان میں امریکا کی سربراہی میں لڑی جانے والی جنگ کیلئے بنائے گئے اتحاد سے نکل آئے، کیونکہ ملک میں سی آئی اے اور بلیک واٹر ایجنٹس تخریب کاری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی دشمنی بھی اچھی نہیں لیکن امریکا کی دوستی اس کی دشمنی سے بھی زیادہ خطر ناک ہے، اس پورے خطے میں فساد اور دہشت گردی کا بنیادی سبب افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں کو پارلیمنٹ کی قرار داد کی روشنی میں آزاد اور قومی مفادات سے ہم آہنگ پالیسی تشکیل دینی چاہئے۔

مزید خبریں :