سوات میں پولیس کریک ڈاؤن، مراد سعیدکے والد سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سےکریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس  تھری(ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ،کبل اور  دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :