پاکستان
04 جنوری ، 2013

شیخ رشیدکوطاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت

راولپنڈی…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو تحریک منہاج القرآن کے وفد نے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے تحریک منہاج القرآن کے وفد نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے شیخ رشید احمد کو ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی پیغام پہنچایا اورتحریک منہاج القرآن کے وفد نے شیخ رشید کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی، جس پر شیخ رشید احمد نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :