Time 06 اگست ، 2023
کھیل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی کھلاڑی کی تباہ کن بولنگ، مخالف ٹیم کے ہوش اڑادیے

مونٹیریال ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے وینکوور کیخلاف ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں — فوٹو: گلوبل ٹی ٹوئنٹی
مونٹیریال ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے وینکوور کیخلاف ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں — فوٹو: گلوبل ٹی ٹوئنٹی

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے عباس آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم مونٹیریال ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے وینکوور کیخلاف ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

عباس آفریدی نے کوربن بوش، رسی ون ڈرڈسن اور نجیب زدران کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

میچ کے دوران 22 سالہ عباس آفریدی نے فیبیئن ایلین اور ورتیا اروند کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز میں مجموعی طور پر 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

عباس آفریدی اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب ترین بولر بھی تھے، انہوں نے ملتان سلطانز سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 2023 میں 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی پاکستان کیلئے انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :