پاکستان
04 جنوری ، 2013

خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے: پیر صابر شاہ

 خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے: پیر صابر شاہ

نوشہرہ…پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ٹولے نے ملک میں کرپشن کی انتہا کردی ہے اور کمر توڑ مہنگائی سے عوام میں بے چینی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ نوشہرہ کلاں کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی تو لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل حل ہوسکتے تھے، لیکن حکومت نے عوام کے کسی مسئلے کی طرف توجہ نہ دی اور اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرتوڑ مہنگائی سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے اور عوام آنے والے انتخابات کے منتظر ہیں، آنے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے گی اور کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، صوبہ خیبرپختونخواہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس صوبے کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مزید خبریں :