Time 07 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ سے زائد ہوگئی: ادارہ شماریات

کراچی ڈویژن کی آبادی میں 5 سال کے دوران 43 لاکھ57 ہزار 9 سو87 افراد کا اضافہ ہوا ہے: سرکاری اعداد و شمار/فوٹوفائل
کراچی ڈویژن کی آبادی میں 5 سال کے دوران 43 لاکھ57 ہزار 9 سو87 افراد کا اضافہ ہوا ہے: سرکاری اعداد و شمار/فوٹوفائل

ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے سرکاری  نتائج میں کراچی ڈویژن کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔

 ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن کی آبادی میں 5 سال کے دوران 43 لاکھ57ہزار9سو87افراد کا اضافہ ہوا ہے اور کراچی کی مجموعی آبادی 2 کروڑ 3  لاکھ 82 ہزار  881 نفوس پر مشتمل ہے۔ 

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کراچی کے ضلع وسطی کی آبادی 38 لاکھ 22 ہزار 325، ضلع شرقی کی  39 لاکھ 50 ہزار 31، ضلع جنوبی کی 23 لاکھ 29 ہزار 764، ضلع غربی کی 26 لاکھ 79 ہزار 380، ضلع کیماڑی کی  20 لاکھ 68 ہزار 451، ضلع ملیر کی  24 لاکھ 3 ہزار 959 اور ضلع کورنگی کی آبادی 31 لاکھ 28 ہزار 971  بتائی گئی ہے۔

کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ سے زائد ہوگئی: ادارہ شماریات

سرکاری نتائج  بتاتے ہیں کہ  حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 264، لاڑکانہ ڈویژن کی70 لاکھ 93 ہزار 706 جبکہ میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 46لاکھ19ہزار624 نفوس پر مشتمل ہے۔

ادارہ شماریا ت کے مطابق  شہیدبینظیرآبادڈویژن کی آبادی 59 لاکھ 30 ہزار 549، سکھرڈویژن کی آبادی  60 لاکھ 10 ہزار 41  بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :