Time 07 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ستمبر میں سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیلے گی

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی فیڈریشن کی کثیر الملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے— فوٹو: فائل
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی فیڈریشن کی کثیر الملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ستمبر میں سعودی عرب میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی فیڈریشن کی کثیر الملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی فٹبال حکام اس سال ستمبر میں کثیر الملکی ٹورنامنٹ کرانا چاہتا ہے، 18 سے 30 ستمبر کے درمیان ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں کم از کم چار اور زیادہ سے زیادہ چھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ سعودی فیڈریشن اگلے ایک ہفتے میں ٹورنامنٹ کی مزید تفصیلات کنفرم کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں کی شرکت پر سعودی فٹبال حکام ان ممالک کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے منتظر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مزید تفصیلات ملتے ہی اس ماہ کے آخر میں پاکستان ویمن ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا۔ پی ایف ایف پر امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے پاکستان ویمن ٹیم کو انٹرنیشنل فٹبال کا مزید تجربہ حاصل ہوگا جو ٹیم کی ترقی میں اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے رواں برس جنوری میں بھی سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ  کھیلا  تھا۔

مزید خبریں :