Time 07 اگست ، 2023
کھیل

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈین کرکٹر پر جرمانہ عائد

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے ویسٹ انڈین کرکٹر نکولز  پورن  پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر نکولز  پورن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائدکیا ہے۔

نکولز پورن نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں بھارت کے خلاف کھیلےگئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائرز  پر تنقیدکی تھی۔

اپنی شاندار  بلے بازی سے ویسٹ انڈیز کو میچ جتوا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نکولز  پورن نے بھارت کی اننگز کے دوران چوتھے اوور میں ایل بی ڈبلیو کے حوالے سے امپائرز کے فیصلے پر تنقیدکی تھی۔

مزید خبریں :