05 جنوری ، 2013
ڈھاکا....بنگلہ دیش میں 18 واں بین الاقوامی ٹریڈ فیئر 2013 دارالحکومت ڈھاکا میں شروع ہوگیا ہے۔ڈھاکا میں ہونے والے اس ٹریڈ فئیر میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 ادارے اپنی مصنوعات کے ساتھ موجود ہیں۔وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اس ایونٹ کا افتتاح کیا۔ شیر بنگلا نگر میں ہونے والے اس ٹریڈ فئیر میں پہلی مرتبہ الیکٹرونک ٹریڈنگ کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔یہاں 295 جنرل اسٹالز پر بہترین مصنوعات لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ایونٹ میں بنائے گئے 13 پویلن اور 17 پریمیئر اسٹالز غیر ملکیوں کے لیے مختص ہیں جبکہ مقامی افراد کے لیے 41 پویلن موجود ہیں۔بین الاقوامی ٹریڈ فئیر 1 ماہ تک جاری رہے گا۔