بھالو شادی میں باراتی بن کر گھس آیا، میٹھا کھا کر چلتا بنا

امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر کاؤنٹی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ایک انوکھے بن بلائے مہمان نے کھانے پر ہلہ بول دیا /فوٹو سوشل میڈیا
امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر کاؤنٹی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ایک انوکھے بن بلائے مہمان نے کھانے پر ہلہ بول دیا /فوٹو سوشل میڈیا

ویسے تو شادی کے کھانوں کا شوق اکثر لوگوں میں پایا جاتا ہے  لیکن کیا آپ نے  کسی بھالو کو شادی کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے؟

 امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر کاؤنٹی میں شادی کی ایک تقریب  کے دوران  ایک انوکھے بن بلائے مہمان نے  کھانے پر ہلہ بول دیا  جس کی تصویر دلہن کیلین کی جانب سے سوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی۔

دلہن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں کالے بھالو کو کھانے کی میز پر چڑھے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے ساتھ دلہن کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا کہ بھالو  ہماری ساری میٹھی ڈشز کھاگیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلہا برینڈن  کا کہنا تھا کہ  ان کی شادی کے وقت ایک تو بارش ہورہی تھی دوسرا بھالو بھی شادی میں شریک ہوگیا،  ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا  آپ میٹھے کی ڈشز  کیلئے میز پر جائیں اور بھالو مل جائے۔

جوڑے کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی نے جلدی سے آکر بھالو کو وہاں سے بھگایا  تاہم اس دوران  کسی کو کوئی نقصان نہیں  پہنچا۔

مزید خبریں :