Time 11 اگست ، 2023
پاکستان

شمالی وزیرستان : انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کے اعلان پر قبائلی ملک کیخلاف مقدمہ درج

چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او رزمک رسول گل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا— فوٹو: فائل
چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او رزمک رسول گل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا— فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کے اعلان پر قبائلی ملک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او  رزمک رسول گل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں امن عامہ میں خلل ڈالنے، سرکاری اداروں کو دھمکی دینے سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔ درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ رزمک میں دفعہ 144 کے باوجود سیکڑوں لوگوں کو جمع کیا گیا، اشتعال انگیز، شرانگیز اور نفرت انگیز خطاب میں ریاست کی عمل داری کو چیلنج کیا گیا۔

مزید خبریں :